مدینہ منورہ (آئی این پی )سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے فضا خوشگوار ہو گئی اور ملحقہ علاقوں میں بھی بادل خوب جم کر برسے۔ بارانِ رحمت کے دوران مسجد نبوی میں بھی بارش نے سماں باندھ دیا جبکہ گنبد خضری پر برسنے والی بارش کے روح پرور مناظر نے زائرین کے دل موہ لئے ۔زائرین کی بڑی تعداد نے اس بابرکت موقع پر بارش میں بھیگتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں مانگیں اور اس نعمت پر شکر ادا کیا۔