نجی ہوٹل میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

متاثرہ لڑکی کی اپنی سہلی کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی ، بہانے سے باہر ملنے کیلئے بلایا
 ملزم نے ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز  وائرل بھی کر دیں : ایس پی شہر بانو نقوی 
لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے ٹریس کیامتاثرہ لڑکی والدین کے ساتھ نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی اپنی سہلی کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی جس نے بہانے سے باہر ملنے بلایا، ملزم 14 سالہ لڑکی کو ورغلا پھسلا کر  کھانے کے بہانے نجی ہوٹل لے گیاایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے بتایا کہ ملزم نے ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنائی جبکہ ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز وائرل بھی کر دیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم حسنین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے گلبرگ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔