لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹائون کے علاقے میں ڈرائیور کی گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔13 سالہ نابالغ بچی نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی گزشتہ روز مالکان کی غیر موجودگی میں ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی، اس دوران بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم مراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔