چوری کا مقدمہ درج کروانے والے شخص کو زیادتی کے مقدمے میں نامزد کروا دیا گیا
ملازمہ پر 19 لاکھ کے طلائی زیورات , ایک لاکھ 20 ہزار نقدی چوری کا الزام تھا
راولپنڈی (آن لائن)تھانہ روات کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا معاملہ مشکوک ہو گیا ۔گھریلو ملازمہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروانے والے شخص کو زیادتی کے مقدمے میں نامزد کروا دیا گیا ۔شاید سلیم نے گھریلو ملازمہ کے خلاف 29 ستمبر کو تھانہ گجرخان میں مقدمہ درج کروایا تھا ۔گھریلو ملازمہ پر 19 لاکھ کے طلائی زیورات جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار نقدی چوری کا الزام تھا ۔گھریلو ملازمہ نے چوری کے مقدمے سے بچنے کے لیے مالک پر ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا ۔گھریلو ملازمہ نے 21 نومبر کو شاید سلیم اور دو ساتھیوں کو مقدمے میں نامزد کیا۔