یتیم گھریلو ملازمہ کو مالک نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ملزم کو گرفتار

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے تھانہ سٹی عارفوالہ کے علاقہ میں گھر کے مالک نے 16 سالہ یتیم گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حمزہ 6 ماہ تک محنت کش لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔محنت کش لڑکی (خ )حاملہ ہوگئی۔ تھانہ سٹی نے متاثرہ لڑکی کی والدہ (ش) کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔