خاتون بچوں سمیت راوی میں کود گئی

ریسکیو  نے خاتون اور بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا، ایک بچی لاپتہ،تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 
خاتون کی شناخت مہوش38 سال ،بچی کی شناخت حورین5 سال کے نام سے ہوئی ، میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)راوی پل بتی چوک کے مقام پر ایک خاتون کی جانب سے اپنے بچوں سمیت دریائے راوی میں چھلانگ لگانے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون اور ایک بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔ لاپتہ بچی کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس ٹیم بھی موقع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت مہوش (38 سال) جبکہ بچی کی شناخت حورین (5 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو دریا سے نکالنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچی کی تلاش کے لیے آپریشن آخری اطلاعات تک جاری تھا۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر فراہم کی جائیں