لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ میں بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے،ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طب امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں بچے کھیلتے ہوئے لڑ پڑے اس دوران بچوں کے اہلخانہ چھڑواتے ہوئے تلخ کلامی پر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسروں پر ڈنڈے برسانا شروع کر دیے جس کے نتیجے میں نعمان، رفعیہ، عمران، یاسر محمود، طاہر، رضیہ اور اللہ رکھا زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122کے اہلکاورں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر تے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔