برائلر گوشت مزید مہنگا، فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

برائلر گوشت مزید مہنگا، فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 454 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 285 روپے فی کلو جبکہ پرچون سطح پر اس کی قیمت 313 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ برائلر گوشت کی قیمت میں حالیہ اضافے سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔ خریداروں نے قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوشت سمیت بنیادی اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔دوسری جانب شہر میں فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 268 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔