اسرائیل نے مسجدِ اقصی میں جمعے کی نماز پر پابندی لگا دی

 اسرائیل اور خطے میں جوابی حملوں کے بعد سکیورٹی کے باعث فیصلہ کیا گیا
مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)اسرائیل نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصی میں  جمعے کی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی۔اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے اسرائیلی فوج کے پلیٹ فارم المنسق کے ذریعے اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل اور خطے میں جوابی حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یروشلم کے قدیم شہر میں موجود تمام مقدس مقامات جمعے کے روز بند رہیں گے