اسرائیل کا 60 روزہ الٹی میٹم مسترد، حماس کا ہتھیار ڈالنے سے انکار

غزہ(آئی این پی )فلسطین کی مزاحمتی تنظی حماس نے اسرائیل کا 60 روز میں غیر مسلح ہونے کا الٹی میٹم یکسر مستردکردیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیل کی دھمکیوں پر سخت ردعمل میں حماس کے سینئر رہنماکا کہنا تھا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں، یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ حماس کا موقف ہے جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک قریبی معاون کی جانب سے جاری کردہ 60 روزہ الٹی میٹم کو مسترد کر دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حماس اس مدت میں اپنے ہتھیار ڈال دے۔