امریکہ اور اسرائیل کی حماس کو ہتھیار ڈالنے کیلئے دو ماہ کی حتمی مہلت

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ایک  معاہدہ طے پاگیا  جس کے تحت حماس تنظیم کو اپنے اسلحے کو ختم کرنے کیلئے   حتمی دو ماہ کی مہلت دی جائے گی۔اسرائیلی اخبار یسرائیل ہیوم کے مطابق اس دوران حماس کو غیر مسلح ہونے کے لیے واضح اور قابل عمل معیار پر عمل کرنا ہوگا تاکہ تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے بتایا کہ رفح میں تعمیر نو کا عمل حماس کے غیر مسلح ہونے سے پہلے ہی شروع کر دیا جائے گا تاکہ غزہ کی پٹی میں معمولات بحال ہو سکیں