دھماکا روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے گاو ں میں ہوا، ابھی تک وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں
ماسکو(آئی این پی )روس میں ملٹری پولیس کی عمارت میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے سے عمارت کی کئی منزلیں منہدم ہوگئیں، دھماکا روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک گائہ ں میں ہوا، جس کی ابھی تک وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ملبہ ہٹانے اور متاثرین کو بچانے کیلئے فوجی اور سکیورٹی اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔