سعودی عرب میں دنیا کی بلند ترین عمارت ، 157 منزلیں, 59 لفٹس

 ریاض(آئی این پی )دنیا میں بلندوبالا عمارتوں کی تعمیر اب کوئی نئی بات نہیں تاہم ہر ملک یہ چاہتا ہے اسے دنیا کی سب سے اونچی عمارات بنانے کا اعزاز حاصل ہو۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سعودی عرب میں جدہ اکنامک کمپنی ٹاور کی تعمیر کی جارہی ہے جو حیرت انگیز طور پر بلند ہے۔ دنیا کے بلند وبالا آرکیٹیکچر پروجیکٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق جے ای سی ٹاور(جدہ اکنامک کمپنی ٹاور ) سعودی عرب کے پورٹ سٹی جدہ میں تعمیرکیا جارہا ہے اور اس کی قیادت سعودی شہزادہ الولید بن طلال آل سعود کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ وہی عمارت ہے جسے پہلے اس عمارت کو پہلے کنگڈم ٹاور اور جدہ ٹاور کا نام دیا گیا تھا۔اس عمارت کی بلندی کے بارے میں ابھی تک عوامی سطح پر بات نہیں کی گئی تاہم اس کے آرکیٹیکٹ ایڈریان اسمتھ گورڈن گل نے تصدیق کی ہے کہ اس کی اونچائی 1 کلومیٹر( 0.62 میل)  سے زیادہ ہوگی۔ایڈریان اسمتھ کے مطابق اس اونچائی کے ساتھ یہ دنیا کی سب سے بلند عمارت بن جائے