رمضان المبارک کی آمد، شاہ چارلس سوم کی دنیا بھرکے مسلمانوں کومبارکباد

 تمام مسلمانوں کو بابرکت اور پرامن رمضان کی نیک خواہشات پیش کرتا ہے
لندن(آئی این پی )رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی برطانوی شاہ چارلس سوم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس بابرکت مہینے کی مبارکباد پیش کر دی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ رو  ز شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکائو نٹ کے ذریعے خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک کہا گیا۔شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ شاہی خاندان برطانیہ، دولتِ مشترکہ اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو بابرکت اور پرامن رمضان کی نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔