سندھ بھرکے نجی سکولوں کیلئے فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرار

فائر الارم، سموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیاگیا
کراچی(آئی این پی ) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرکے نجی اسکولوں کیلئے فائر سیفٹی سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں میں فائر سیفٹی سے متعلق فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے  فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب کو لازمی قرار دیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں میں  ہنگامی راستے اور سیڑھیاں کھلی اور واضح رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  اسکولوں میں برقی نظام کا باقاعدہ معائنہ لازمی ہے جبکہ ہنگامی اخراج کا پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا بھی لازم ہے۔