برطانیہ:ماہ رمضان کی آمد ، مسلمانوں کیلئے اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لندن(خصوصی رپورٹ)برطانیہ میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کیلئے اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔برطانیہ میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت آدھی کردی گئی۔ ساڑھے 12پائونڈ والا آٹے کا تھیلا 6 پائونڈ میں دستیاب ہے۔ 10 کلو چاول کے تھیلے پر 5 پائونڈ اور 5 کلو چاول پر 3 پائونڈ کی بچت دی گئی ہے۔