وہ نئے بنگلہ دیش کی تعمیر کی ہماری کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں اور فرضی کہانیاں پھیلا رہے ہیں
ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے ملک بھر کے سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات کو دور رکھیں اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحدہ محاذ تشکیل دیں۔ محمد یونس نے بنگلہ دیشی سیاسی جماعتوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ نئے بنگلہ دیش کی تعمیر کی ہماری کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں اور فرضی کہانیاں پھیلا رہے ہیں، انہوں نے یہ افواہیں خاص ممالک اور بااثر کھلاڑیوں کے درمیان پھیلائی ہیں۔محمد یونس نے اجلاس میں موجود سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات پھیلانے کی مہم کے خلاف متحد ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے وجود کا سوال ہے