بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں ملک و عوام کے مفادات کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے گی ،طارق رحمان

ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں ملک اور عوام کے مفادات کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے گی۔بنگلہ دیش کے عام انتخابات میںکامیابی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں جب بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات پر بات کی گئی، تو بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور اس کے عوام کے مفادات ہماری خارجہ پالیسی کا تعین کریں گے۔طارق رحمان نے کہا کہ ملک کی آزادی اور جمہوریت پسند عوام نے ایک بار پھر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو فتح دلائی ہے