فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، مولانا عبدالخبیر آزاد

باجوڑ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، یہ دہشت گرد درندہ صفت لوگ ہیں
پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، پشاور میں چائنہ پاکستان سینٹر بنایا گیا ہے،پریس کانفرنس 
پشاور(آئی این پی )چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بھارت شکست کا بدلہ پاکستان میں دہشت گردی کروا کر لے رہا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، پشاور میں چائنہ پاکستان سینٹر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وطن عزیز پاکستان اللہ کی طرف سے تحفہ ہے، رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اللہ نے رمضان المبارک میں ہی پاکستان عطا کیا، پاکستان کو آج بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، جب قومیں متحد ہوں تب ہی ملک آگے بڑھتے ہیں، ہمارا دشمن بہت ہی چالاک اور عیار ہے، بھارت اور افغانستان آپس میں ملے ہوئے ہیں