پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تاریخی روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے میاں محمد معین وٹو

 دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات،  تعلیم، تجارت اور آبی وسائل کے شعبوں میں  اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے بنگلہ دیش میں اقتدار کی پرامن اور جمہوری منتقلی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ ایمان،ثقافت اور تاریخی روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔  وفاقی وزیر  نے اسلام آباد میں قائم بنگلہ دیش کا سفارتخانہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال حسین خان سے ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے بنگلہ دیش میں اقتدار کی پرامن اور جمہوری منتقلی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ ایمان، ثقافت اور تاریخی روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، خصوصاً تعلیم، تجارت اور آبی وسائل کے شعبوں میں  اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔میاں محمد معین وٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوستی خطے میں مثبت پیش رفت کی علامت بن سکتی ہے اور آنے والے وقت میں یہ تعلقات دیگر ممالک کے لیے مثال ثابت ہوں گے