پاکستان مصر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: رانا تنویر حسین

مصر کی زرعی پیداوار بڑھانے کے تجربے سے متاثر ہیں:وفاقی وزیر کی مصر کے سفیر سے ملاقات پرگفتگو 
 اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن نے ملاقات کی، جس میں زراعت، غذائی تحفظ اور جدید زرعی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے جدید زراعت، پانی کے بہتر انتظام، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کاشتکاری اور زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مصر کی نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مصر کی زرعی ترقی اور مشکل حالات میں زرعی پیداوار بڑھانے کے تجربے سے متاثر ہیں