پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،سیدال خان

 پاکستانی ڈاکٹرز امریکہ میں صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں
قائم مقام چیئرمین سینیٹ  نے  امریکی معالجین کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا
اسلام آباد (آئی این پی )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ  پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستان امریکہ کے  ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ  کی جانب سے امریکی معالجین کے وفد کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،   اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کو نہایت اہم قرار دیا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی سطح پر طبی شراکت داری پاکستان کی صحت پالیسی کا ایک بنیادی ستون ہے اور حکومت عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ہسپتالوں اور طبی مراکز کے قیام اور توسیع پر بھرپور توجہ دے رہی ہے