سحراورافطارمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہو تو 118پر شکایت کر سکتے ہیں:اویس لغاری
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے سحر وافطار میں گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر توانائی اویس لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا تمام فیڈرزکی مانٹیرنگ کیلئے جدید نظام فعال ہے، سوئی ناردرن اورسوئی سدرن گیس کمپنیوں کی مشاورت سے پلان تیارکیا گیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سحراورافطاری کے اوقات میں گیس فراہمی کی خصوصی نگرانی کی جائیگی، نقصان والے فیڈرز پر بھی سحروافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا شہری 1199کے نمبر پر گیس سے متعلق اپنی شکایات رجسٹر کروا سکتے ہیں‘ اس موقع پر اویس لغاری نے کہا اگرسحراورافطارمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہو تو 118پر شکایت کر سکتے ہیں، نقصان والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔