سال کے آخر تک ملک بھر میں اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے کا ہدف ہے:عامر طلال گوپانگ
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوتے ہی رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی، گنتی کے بعد مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلی جس پر اجلاس کی کارروائی کورم مکمل ہونے تک ملتوی کر دی گئی۔ بعد ازاں کورم پورا ہونے پر اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔اجلاس میں ایوان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔رکن اسمبلی سحر کامران نے کہا کہ سندھ کے کئی علاقوں میں عوام 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کر رہے ہیں۔عامر طلال گوپانگ نے وضاحت کی کہ بعض ڈسکوز میں دس گھنٹے یا اس سے زائد لوڈشیڈنگ فیڈر نقصانات کی وجہ سے ہوتی ہے، تاہم نقصانات کم کرنے کے لیے اے بی سی کیبلز بچھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال کے آخر تک ملک بھر میں اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے کا ہدف ہے۔