رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی:چیف ایگزیکٹو لیسکو

 لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو نے رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے پریس کلب لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے، سحر و افطار کے دوران رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے چوری کے خلاف بھرپور کارروائی کی جارہی ہے اور بجلی چور قومی مجرم ہیں جو ہر حالت میں قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔