شادی سے پہلے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہے، رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائے گی، ہر قیدی کی طرح بانی کا علاج ان کا حق ہے
سیاست میں حرف آخر نہیں ہوتا، آج کے حریف کل کے ساتھی بن سکتے ہیں، جو شخص 74 برس کی عمر میں بھی زبان پر قابو نہ رکھ سکے وہ سیاست نہ کرے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک() وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا شادی سے پہلے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہے، اگر رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائے گی، ہر قیدی کی طرح بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا ان کا حق ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب میں جیل میں تھا تو کئی بار ذاتی معالج کیلئے درخواست کی مگر ایک نہ سنی گئی اور نہ ہی علاج سے پہلے بچوں سے ملنے کی اجازت ملی۔ان کا کہنا تھا سیاست میں حرفِ آخر نہیں ہوتا، آج کے حریف کل کے ساتھی بن سکتے ہیں، جو شخص 74 برس کی عمر میں بھی اپنی زبان پر قابو نہ رکھ سکے، وہ سیاست نہ کرے، سیاست میں وقت کے ساتھ مچورٹی آتی ہے، مجھ میں آج 2003 کے مقابلے میں زیادہ پختگی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ 9 مئی کو فتح حاصل کر کے اقتدار ملنے کی خواہش غلط ہے