ہر قیدی کا حق ہے اس کا علاج ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا بھی ان کا حق ہے
راولپنڈی(آئی این پی ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کسی ڈیل کیلئے دونوں طرف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے، اگر رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائے گی۔ حنیف عباسی کا بے نظیر بھٹو اسپتال میں مریضوں کیلئے سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا نو مئی کو فتح کرکے اقتدار ملنے کی خواہش غلط ہے۔عمران خان کے ساتھ ڈیل سے متعلق سوال پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کسی ڈیل کیلئے دونوں طرف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے، اگر رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائے گی۔حنیف عباسی کا کہنا تھا ہر قیدی کا حق ہے اس کا علاج ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج ہونا ان کا حق ہے