اسلام آباد(آئی این پی )سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کی مبینہ غیرقانونی حراست اور رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا جس پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالت سے کل تک کا وقت مانگ لیا۔صداقت عباسی کے بھائی عثمان عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔