راولپنڈی(آئی این پی )سانحہ 9مئی مقدمات کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی قیادت کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا نہ 164کا بیان ریکارڈ کروایا۔دورانِ سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے بریت کی درخواست بھی دائر کردی اور ساتھ ہی بیان حلفی بھی جمع کروایا گیا ہے۔