صدرٹرمپ کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔رمضان المبارک کی آمد پر وائٹ ہاوس کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سیتمام مسلمانوں کو ماہِ مبارک کی آمد پر مبارکباد دی گئی ہے۔وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ پر امریکی صدر کی جانب سے جاری  بیان میں لکھا ہے کہ ہر رمضان روحانی تجدید اور خدا کی ان گنت نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا وقت ہوتا ہے اور بہت سے امریکی شہریوں کے لیے یہ مقدس وقت نماز اور روزے پر زور دیتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان رشتوں کو مضبوط بناتا ہے، ہمدردی اور عاجزی کی ہماری مشترکہ اقدار کی تصدیق کرتا ہے