ویب ڈیسک: حویلی کہوٹہ سے واہ کینٹ ضلع راولپنڈی جانے والی ایک مسافر کوسٹر تولی پیر کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کوسٹر کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم وزیر امور کشمیر کے دورے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں کچھ دیر تک خلل بھی پیش آیا۔ لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔