چیمپئنز ٹرافی 2025: افتتاحی تقریب کی تیاریاں، پاک فضائیہ کے طیاروں کی ریہرسل جاری

چیمپئنز ٹرافی 2025: افتتاحی تقریب کی تیاریاں، پاک فضائیہ کے طیاروں کی ریہرسل جاری

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک فضائیہ کے طیارے فضائی کرتب کی مشقوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں ہوگی، جس میں پاک فضائیہ کے طیارے خصوصی ایئر شو کا مظاہرہ کریں گے۔ اس میں جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 طیارے شامل ہوں گے جو شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے۔ اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں کی مشقیں جاری ہیں، جس نے شہر کے باسیوں کو حیران اور پرجوش کر دیا ہے۔کراچی میں غیر متوقع طور پر جنگی طیاروں کی گھن گرج سن کر شہری بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کے اطراف جمع ہو گئے۔ فضائی مشقوں کے دوران شائقین نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔