زخمی کانسٹیبل مرید حسین کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 33 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل مرید حسین کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے جبکہ زخمی کانسٹیبل غلام مصطفیٰ کو طبی اخراجات کیلئے 3 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی کانسٹیبل محمد رمضان کو میڈیکل اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ جبکہ زخمی کانسٹیبل محمد امین کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی کانسٹیبل جمیل الرحمٰن کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد سرور کو علاج معالجے کی مد میں 02 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح زخمی کانسٹیبلز محمد طارق، طاہر محمود کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس، زخمی کانسٹیبلز عاطف محمود، محمد شہباز کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمی کانسٹیبلز وقاص حیدر، عمر صغیر کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالجہ، جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔لاہور(کرائم رپورٹر)رائٹ مینجمنٹ پولیس، لا اینڈ آرڈر یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خواب تعبیر کی جانب گامزن ہے۔ اسی سلسلے میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل پہلے بیج کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ اگلے چند روز میں متوقع ہے جس کے بعدزیر تربیت اہلکاروں کو ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں فرائض کی ادائیگی کیلئے بھیجا جائے گاایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور نے ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز کے ہمراہ پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی اسد سرفراز نے ایڈیشنل آئی آر ایم پی کو فورس کی ٹریننگ بارے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی خرم شکور نے ٹریننگ کرنے والے جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے لا اینڈ آرڈر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے فورس کی جدید خطوط پر تربیت یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 ہفتوں پر مشتمل کورس میں فورس کی فٹنس، کارکردگی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کے لئے سپیشل ڈرلز ڈیزائن کی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس نے مزید بتایا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے خصوصی آلات، ساز و سامان کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 2 ہزار مزید اہلکاروں کی بھرتی کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی خرم شکور نے فورس کی اعلی معیار پر تربیت کے لئے ٹریننگ سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لاہور اور راولپنڈی میں 500 آر ایم پی اہلکار، تمام ریجنل دفاتر میں 250 اہلکار بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں میں موب انگیجمنٹ، موب کنٹرول، واٹر کینن، آنسو گیس، ربر بلٹ، سٹن گرینیڈ، لانگ رینج صوتی ڈیوائس، انخلا، گرفتاری، فرسٹ ایڈ، ایڈوانس پارٹی، ڈرون آپریشن، سنائپرز، کے نائن (ڈاگز) ہنڈلرز ٹیمیں شامل ہیں۔