جو شیر افضل کے ساتھ ہوا وہی علی امین کیساتھ بھی ہوگا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے کوئی بھی مخلص نہیں ،ان کی جماعت میں غدار بیٹھے ہیں،سب ٹوپی ڈرامہ ہو رہا ہے،سب عہدوں اور اقتدار کے لیے لڑ رہے ہیں۔جو کچھ شیر افضل مروت کے ساتھ ہوا ہے وہی علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی ہوگا۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد اب کوئی بھی احتجاج نہیں ہوگا سب ٹوپی ڈرامہ ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ کے پاس جا کے سب ہاتھ جوڑتے ہیں۔عمران خان ہی جیل میں زندگی گزار سکتا ہے یہ لوگ نہیں گزار سکتے۔