معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور

معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معیشت کا استحکام اس کے سیاسی استحکام سے منسلک ہے، اسی لیے ہم خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں فلاحی منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔علی امین گنڈا پور نے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہتر حکمت عملی سے ہم یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں گے۔