مریم نواز چاہتی ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں: بیرسٹر سیف

مریم نواز چاہتی ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں، لیکن ان کی یہ حسرت پوری نہیں ہوگی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز بانیٔ پی ٹی آئی کے کینسر اسپتال سمیت ہر منصوبے کی نقل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو عوام پر توجہ دینی چاہیے، جو مہنگائی، بے روزگاری اور قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عوام کے لیڈر ہیں، جبکہ مریم نواز صرف فارم 47 کی لیڈر ہیں۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز حکومت میں رہ کر بھی پریشان اور دکھی نظر آتے ہیں۔