بانیٔ پی ٹی آئی خط لکھ کر مدد مانگتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک

بانیٔ پی ٹی آئی خط لکھ کر مدد مانگتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک

وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار مختلف شخصیات کو خط لکھ کر اپنی مدد کی درخواست کرتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔

 انہوں نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ عمران خان کا اگلا خط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھا جائے گا، تاہم انہوں نے پیش گوئی کی کہ اس خط کا بھی کوئی جواب نہیں آئے گا۔عقیل ملک نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح طور پر یہ موقف اختیار کیا ہے کہ فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں، اس لیے اگر کوئی خط ملتا بھی ہے تو وہ وزیرِ اعظم کو بھیجا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو لگتا ہے کہ خط لکھنے کی عادت کبھی ختم نہیں ہوگی، حتیٰ کہ ان کا قلم کی سیاہی ختم ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خط و کتابت سے نکل کر ملک و قوم کے مفاد میں سوچنا چاہیے اور اس طرح کی سیاسی حکمت عملیوں سے دور رہنا چاہیے۔