چیمپئنز ٹرافی میچز کی جدید سرویلنس سے نگرانی جاری: ترجمان سیف سٹیز

چیمپئنز ٹرافی میچز کی جدید سرویلنس سے نگرانی جاری: ترجمان سیف سٹیز

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے میں مصروف ہے، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز کی جدید سرویلنس سسٹم سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق قذافی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے اندر اور باہر 600 سے زائد کیمروں، فیشل ریکگنائزیشن ٹیکنالوجی، اور ورچوئل پیٹرولنگ کے ذریعے سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایئرپورٹ، ہوٹل، اور سٹیڈیم کے روٹس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے، جبکہ موبائل کمانڈ وہیکل بھی قذافی سٹیڈیم میں تعینات ہے۔بین الاقوامی سکیورٹی سٹینڈرڈز کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور فیلڈ فورسز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ذریعے سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔