پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے بھارت کے 7 صحافیوں کو ویزا جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی صحافیوں نے ٹورنامنٹ کی کوریج کے لیے پاکستانی ویزے کی درخواست کی تھی اور تمام درخواستیں منظور کر لی گئیں ہیں۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگی، جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں عالمی سطح کی ٹیمیں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ شامل ہوں گی۔