سیمی فائنل میچ کی سیکیورٹی: سٹیڈیم کے اندر اور باہر جدید سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ

سیمی فائنل میچ کی سیکیورٹی: سٹیڈیم کے اندر اور باہر جدید سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ کی سیکیورٹی کے لیے جدید ترین سرویلنس سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، 700 سے زائد کیمروں کے ذریعے میچ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جو قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر نصب ہیں۔ ان کیمروں کی مدد سے ایئرپورٹ، ہوٹل، سٹیڈیم، اور اس کے اطراف کے روٹس کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے ارد گرد روٹس کی مانیٹرنگ پی آر یو (پولیس ریسپانس یونٹ) کی گاڑیوں میں نصب کیمروں سے کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، سیف سٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل بھی قذافی سٹیڈیم میں موجود ہے، جو میچ کے دوران سرویلنس فراہم کرتی ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔

پولیس کی جانب سے بھی سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور پولیس، ایلیٹ فورس کی 33 ٹیمیں، اور ڈولفن اور پیرو کی 71 ٹیمیں پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ ان ٹیموں کا مقصد سٹیڈیم اور اس کے ارد گرد علاقے میں سکیورٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ لاہور پولیس اور دیگر فورسز مل کر میچ کی سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کو مکمل طور پر مانیٹر کر رہی ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔اس مکمل سیکیورٹی نیٹ ورک کے ذریعے انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ میچ کے دوران ہر طرح کی سیکیورٹی کی صورتحال کا بر وقت اور مؤثر طریقے سے جواب دیا جائے گا۔