پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہوئے ہیں:شاندانہ گلزار

 بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کے دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں
صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ارکان اسمبلی کو وکلا ء سے لڑایا جارہاہے
 پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار  نے  انکشاف کیا ہے   پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہوئے ہیں،صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اراکین اسمبلی کو وکلا سے لڑایا جارہاہے۔۔عدالت میں  کیس کی سماعت کے موقع پر  میڈیا   سے گفتگو  کرتے ہوئے  شاندانہ گلزار نے کہا   کہ انہوں نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ عاطف خان اور وزیر اعلی کا بھی گروپ ہے۔ مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوں گے۔ اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو توڑا تو ان کو پھانسی لگی۔یہ سب پرانے ہتھکنڈے ہیں۔شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ پاکستان کے دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔