فلوریڈا: امریکی شخص نے اسرائیلی سیاحوں کو فلسطینی شہری سمجھ کر گولیاں مار دیں

فلوریڈا (آئی این پی ) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے 2اسرائیلی شہریوں کو فلسطینی سمجھ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔امریکی پولیس کے مطابق انہوں نے 27سالہ ملزم مورڈیچائی برافمین کو 2اسرائیلیوں کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی شہری نے کار میں سوار 2 افراد پر یہ سمجھ کر فائرنگ کردی کہ وہ فلسطینی ہیں۔ تاہم درحققیت وہ اسرائیلی سیاح تھے۔