فلوریڈا میں بھی دو امریکی مسلم تنظیمیں غیر ملکی دہشتگرد گروہ قرار

 ایگزیکٹو آرڈر میں مصری تنظیم اخوان المسلمون بھی بطور دہشتگرد تنظیم شامل ہے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے   امریکہ کی معروف مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر)کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔ گورنر کے اس ایگزیکٹو آرڈر میں مصری تنظیم اخوان المسلمون کو بھی بطور دہشتگرد تنظیم شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ  نہ تو امریکی وفاقی حکومت اور نہ ہی کوئی قومی سکیورٹی ادارہ سی اے آئی آر یا اخوان المسلمون کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم تسلیم کرتا ہے۔ اس کے باوجود فلوریڈا کا یہ اقدام ٹیکساس کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے گئے اسی طرح کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔گورنر کے حکم کے مطابق فلوریڈا کی سرکاری ایجنسیاں ان دونوں  تنظیموں یا ان کی مالی مدد کرنے والے کسی بھی فرد یا ادارے کو ریاستی فنڈز، ملازمت یا سرکاری معاہدے دینے کی پابند نہیں ہوں گی