کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان اسمبلی میں شہید بے نظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے تعزیتی قرار داد پیش کر دی گئی۔ قرارداد وزیراعلی سرفراز بگٹی اور اراکین اسمبلی نے مشترکہ طور پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو عالمی اور ملکی سیاست میں اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھنے اور حقیقی معنوں میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر کی مقبول ترین اور ہر دلعزیز سیاسی شخصیت تھیں۔ متن کے مطابق بلوچستان کے لوگوں سے ان کا دلی لگا تھا، شہید بینظیر بھٹو نے ہر قسم کے جبر اور آمریت کا دلیرانہ مقابلہ کیا، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جمہوریت کی آبیاری کی۔