قاسم اور سلیمان خان کا سیاست میں شمولیت کا اعلان؟ حقیقت جانیے

قاسم اور سلیمان خان کا سیاست میں شمولیت کا اعلان؟ حقیقت جانیے

 قاسم اور سلیمان خان کی سیاست میں شمولیت سے متعلق وائرل ویڈیو مصنوعی ہے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادوں قاسم خان اور سلیمان خان کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قاسم خان پاکستان میں عملی سیاست میں آئیں گے۔ تاہم تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ کلپ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کیا گیا تھا۔

Sky News پر 16 دسمبر کو نشر ہونے والے اصل 15 منٹ کے انٹرویو میں قاسم اور سلیمان نے سیاست میں شمولیت یا بدلہ لینے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ وائرل ویڈیو میں قاسم خان کی آواز سست کر کے ڈیپ فیک اثر دیا گیا، جس سے یہ گمراہ کن معلوم ہوئی۔

Hive Moderation کے تجزیے کے مطابق وائرل کلپ 99 فیصد امکان کے ساتھ AI جنریٹڈ ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ قاسم اور سلیمان خان نے پاکستان کی سیاست میں شمولیت کا کوئی اعلان نہیں کیا اور وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے۔