عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک رابطہ، قاسم اور سلیمان سے گفتگو ہوگئی

عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک رابطہ، قاسم اور سلیمان سے گفتگو ہوگئی

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یہ گفتگو کرائی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ایک وفاقی وزیر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان لندن میں مقیم ہیں۔