افغانستان کے شمالی ہندوکش میں جمعے کی صبح 5.7 شدت کا زلزلہ آیا
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلہ صبح 05:39 جی ایم ٹی پر آیا، جس کا مرکز شمالی شہر قندوز سے تقریباً 61 کلومیٹر دور تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 956 زخمی ہوئے تھے، جبکہ اگست میں مشرقی افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 2,200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔