افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 5.5 شدت کا زلزلہ

افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 5.5 شدت کا زلزلہ

افغانستان کے ہندوکش ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے اوقات میں آیا، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ ہندوکش ریجن میں ماضی میں بھی متعدد مرتبہ شدید زلزلے آچکے ہیں۔