لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے درپیش مسائل براہِ راست ایس پی سول لائنز کے سامنے پیش کیے، جن پر چوہدری اثر علی نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کییاس موقع پر ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کے مسائل سن کر ان کا بروقت حل یقینی بنانا، سفارشی کلچر کا خاتمہ اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور انصاف کی فراہمی و قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس ہمہ وقت موجود ہے اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔