لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبہ پنجاب کے محنت کشوں اور ان کے بچوں کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی اقدام کے تحت سینٹر آف ایکسیلینس برائے کارڈیالوجی اینڈ ریمیٹک ہارٹ ڈیزیزز کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس جدید منصوبے کا سنگِ بنیاد صوبائی وزیرِ لیبر و انسانی وسائل محمد منش آء اللہ بٹ نے رکھا۔ تقریب سنگِ بنیاد میں سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی، وائس کمشنر توقیر الیاس چیمہ، لیبر نمائندگان اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے جبکہ فیاض ہاشمی نے امریکہ کی معروف جان ہاپکنز یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔